کویت میں مساجد اور شادی کی تقریبات کیلئے کورونا ایس او پیز

کویت سٹی: خلیجی ریاست کویت میں کورونا وائرس کے پھیلا کے خدشے کے پیش نظر مساجد، شادی کی تقریبات کے لیے کورونا ایس اوپیز نافذ کردی گئیں۔کویتی میڈیا کے مطابق مساجد جانے والوں کو سماجی فاصلہ، ماسک پہننے اور جائے نماز لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کویتی میڈیا نے مزید کہا کہ خطبوں اور نماز کے دوران، کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھنے کاحکم دیا گیا ہے۔کویتی میڈیا کا کہنا تھا کہ نو جنوری سے شادی کی تقریبات میں صرف 6 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

Leave a comment