مصر: مسافر بسوں میں تصادم،6ہلاک

قاہرہ: مصر میں 2مسافر بسوں میں خوفناک تصادم میں 16مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے سیاحتی مقام شارم الشیخ جانے والی تیز رفتار منی بس اور ڈبل ڈیکر مسافر بس آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں۔تصادم اتنا خوفناک تھا کہ مسافر بسوں کے پرخچے اُڑ گئے۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ، البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش ا?یا۔ متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a comment