کووڈ 19 کاشکار بننے والے پولیس کے اہل خانہ کو 65 لاکھ معاوضہ دینے کااعلان

downloadممبئی،20،مئی (یواین آئی)محکمہ پولیس کے ایسے اہلکاروں کوجو کووڈ 19 کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ،ان کے اہل خانہ کو معاوضہ کے طور پر 65 لاکھ روپی دئیے جائیں گے۔ ممبئی پولیس کے ترجمان اورڈی سی پی پرنیا اشوک نے کہاکہ کورونا وائرس کے شکار ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو حکومت مہاراشٹرپچاس لاکھ روپیے اور خاندان کے ایک شخص کو ملازمت دے گی۔اس کے ساتھ ممبئی پولیس فاؤنڈیشن سے 10 لاکھ دئیے جائیں گے اور پانچ لاکھ ایک نجی بینک سے کئے گئے بیمہ کور سے دیا جائے گا۔
ڈی سی پی نے مزید کہا کہ رقم اہل خانہ کے کھاتے میں منتقل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور چند خاندانوں کو رقم مل بھی گئی ہے۔واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے آٹھ اہلکار کووڈ 19 کا شکار بنے ہیں،جبکہ 600،اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ریاست میں چار پولیس والے کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور 600 ہی متاثر ہوئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading