کورونا وبا خدشات : مسجد اقصٰی کو مسلمانوں کے لئے بند کردیا گیا

بیت المقدس: کورونا کے پھیلاؤ پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان مسجد اقصی کو مسلمانوں کے لئے بند کردیا گیا ۔ اسلامی مذہبی امور کے دفتر کے سربراہ ، وقف الاسلامی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے ثانوی معلومات کی بنید پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو اقصی میں نمازیوں میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے. وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے ہفتے کے روز ، مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں تمام مساجد اور گرجا گھروں کو حکم دیا تھا کہ جب اگلی اطلاع تک تمام عبادت گاہوں کو بند کیاجائے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کی مساجد نے بھی مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ گھر میں اپنی روزانہ کی نماز ادا کریں۔ فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ہفتے کے روز تین نئے معاملات کی تصدیق کی ہے ، جس سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے عوامی مقامات کو پانچ دن کے لئے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ایسٹی کے مطابق ، وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے یہ اقدامات ضروری ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading