کنہیا کماراورعمرخالد سمیت 10 پر چارج شیٹ میں ملک سے غداری کا الزام

نئی دہلی:14جنوری (ایجنسیز)ملک کے مشہورومعروف تعلیمی ادارہ جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کے سابق صدرکنہیا کمار، عمرخالداورانربان بھٹاچاریہ سمیت 10 طلبا کے خلاف ملک سے غداری کے معاملے میں دہلی پولیس نے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ س±میت آنند کی عدالت میں 1200 صفحات پرمشتمل چارج شیٹ داخل کی۔اس چارج شیٹ میں کنہیا کمار، عمرخالد اورانربان بھٹاچاریہ کے علاوہ 7 کشمیریوں کوبھی ملزم بنایا گیا ہے۔ ان تمام کشمیری طلبا سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے، لیکن انہیں بغیرگرفتاری کے چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف چارج شیٹ میں 124 اے (ملک سے غداری) 323 ,465 ,471 ,143 ,149 ,147 اور120 بی جیسی دفعات لگائی گئی ہیں۔اس چارج شیٹ کے کالم 12 میں 36 ملزم ہیں، جن پرعدالت طے کرے گی کہ انہیں ملزم بنانا ہے یا نہیں۔ ان 36 کے خلاف پولیس کوراست ثبوت نہیں ملے ہیں۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے مطابق گواہوں کے بیانات کے بعد ملک سے غداری کا یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ گواہوں کےمطابق کنہیا کمارنے بھی ملک مخالف نعرے لگائے تھے، وہیں عمرخالد کے خلاف دھوکہ دہی کا بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading