ممبئی، 05 ستمبر (یواین آئی) مہاراشٹر حکومت اور ممبئی پولس کے علاوہ فلم صنعت کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب تنقیدوں کے ذریعہ مبینہ طور سے بے عزت کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے ایک سماجی کارکن نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی ہے۔
سماجی کارکن سنتوش دیش پانڈے نے سنیچر کو کنگنا کے خلاف کھار پولس اسٹیشن میں آن لائن شکایت درج کرائی۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ کنگنا نے مہاراشٹر کے فخر اور عزت نفس کو مجروح کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اداکارہ نے ’اظہار رائے کی آزادی‘ کا نامناسب فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ’اشتعال انگیز‘ تنقیدوں کو پوسٹ کیا ہے۔
دیش پانڈے نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ اگر ممبئی پولس کنگنا کے خلاف معاملہ درج نہیں کرتی ہے تو ان کے پاس عدالت جانے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہوگا۔
حال ہی میں کنگنا نے ایک ٹوئٹ میں ممبئی کا موازنہ پاکستان مقبوضہ کشمیر سے کیا تھا، جس کی ریاست کے لیڈروں سمیت مختلف لوگوں نے سخت تنقید کی ہے۔