ناندیڑ:26جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)مجلس اتحاد المسلمین کے ناندیڑ شہر ترجمان کی حیثیت سے مشہور سماجی کارکن وصحافی جناب حکیم خان عامر کی نامزدگی عملمیں آئی ہے ۔ مجلس کے ضلع ہیڈکوارٹرمیں منعقدہ ایک تقریب میں ایم آئی ایم کے ضلع صدر جناب فیروز لالہ نے ڈاکٹر حکیم خان کوانکی نامزدگی کا مکتوب پیش کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر حکیم خان عرصہ دراز سے سیاسی و سماجی وملی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے آرہے ہیںاس کے علاوہ وہ بے باک صحافی کی حیثیت سے بھی اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مجلس شمولیت اختیار کی تھی۔ جس کے بعد آج انھیں مجلس کے ناندیڑشہرترجمان کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ شاہنواز خان‘ ایڈوکیٹ مشتاق خان پٹھان ‘حیدر پٹیل‘ سلیم بھائی‘ شاہد انور‘ شکیل ماسٹر ]انور حسن عرف انواور دیگر مجلس کارکنان موجود تھے۔