ناگپور۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت نے کانپور کے ایک تعلیمی ادارہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایا اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کا قائد بنانے کا عہد کریں۔

انہوں نے ترنگے کو توانائی اور وجدان کا سرچشمہ قرار دیا اور کہا کہ اس میں موجود بھگوا رنگ قربانی اور جہد مسلسل کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا چکر دھرما کی نمائندگی کرتی ہے اور ہم سب کو مذہب کی بنیاد پر متحد رہنے کا سبق دیتا ہے۔ ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنی زندگی وطن اور قومی پرچم کیلئے وقف کردیں گے۔