چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر خاتون ماؤنواز ہلاک

رائے پور ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع دھام تاری میں منگل کی صبح ایک انکاؤنٹر میں پولیس نے ایک خاتون نکسلائیٹس کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (انسداد نکسلائیٹ آپریشنس) سندر راج نے کہا کہ رائے پور سے تقریباً 120 کیلو میٹر دور کئی گاؤں میں جنگلات کے قریب صبح 6 بجے انکاؤنٹر ہوگیا جب اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم انسداد ماؤ نواز مہم میں مصروف تھی ۔
انہوں نے انکاونٹر ختم ہونے کے بعد سکیورٹی فورسیس کو اس مقام پر ایک خاتون نکسلائیٹس کی نعش اور خود کار رائفل دستیاب ہوئی ۔ مہلوک خاتون انہتاپسند کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

Leave a comment