جئے پور:(ایجنسی)راجستھان کے الورموب لنچنگ میں سال 2017 میں ہجوم کے ذریعہ مارے گئے پہلو خان معاملے میں اب دوبارہ جانچ ہوگی۔ راجستھان حکومت نے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ الورعدالت نے بدھ کو6 ملزمین کوبری کیا تھا۔پہلوخان موب لنچنگ معاملے پرعدالت کے فیصلے کے خلاف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کوٹوئٹ کیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا ‘پہلوخان معاملے میں نچلی عدالت کا فیصلہ حیران کردینے والا ہے’۔ ہمارے ملک میں غیرانسانی حرکتوں کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے اوربھیڑکے ذریعہ قتل ایک خطرناک جرم ہے۔اشوک گہلوت حکومت کی تعریف کرتے ہوئے پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ راجستھان حکومت کے ذریعہ ہجومی تشدد کے خلاف قانون بنانے کی پہل قابل تعریف ہے۔ امید ہے کہ پہلو خان معاملے میں انصاف دلاکراس کی اچھی مثال پیش کی جائے گی۔