بھوپال :مدھیہ پردیش سے بی جے پی رکن اسمبلی وشواس سارنگ نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی اورپرینکا کو لے کرمتنازعہ بیان دیا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے رکشا بندھن کے موقع پرکہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پرینکا گاندھی کبھی راہل گاندھی کو راکھی باندھتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، رکن اسمبلی نے پرینکا – راہل کی راکھی باندھنے والی تصویرلانے والے کوانعام دینے کا بھی اعلان کردیا۔
نریلا اسمبلی حلقہ سےرکن اسمبلی وشواس سارنگ نےاعلان کیا ہےکہ اگرکوئی راہل گاندھی کی پرینکا گاندھی سے راکھی بندھواتے وقت کی تصویرسامنےلائےگا، تووہ اسے انعام دیں گے۔ دراصل وشوس سارنگ کا یہ بیان رکشا بندھن کے موقع پروزیراعلیٰ کمل ناتھ کے کچھ چنندہ خواتین سے راکھی بندھوانے کے معاملے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ رکشا بندھن کے موقع پرپرینکا گاندھی نے راہل کے ساتھ بچپن کی ایک بے حد پیاری تصویربھی جمعرات کو سوشل میڈیا پرشیئرکی تھی۔