
پربھنی، 9اگست (یو این آئی) مہاراشٹر پربھنی ضلع میں کورونا وائرس وبا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر شہر اور پانچ کلومیٹر کے دائرے میں نافذ کرفیو میں 14اگست تک توسیع کردی گئی۔ضلع مجسٹریٹ دیپک مگلیکر نے اتوار کو بتایا کہ چھ اگست کو لگائے گئے کرفیو کی مدت نو اگست نصف رات تک تھی
لیکن ضلع میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچنے کے بعد کرفیو کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
پربھنی میں کورونا انفیکشن کے 996معاملے درج کئے جاچکے ہیں جن میں سے 44صحت یاب ہوچکے ہیں اور 48لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔