ناندیڑ:بھاٹیہ جان لیو احملہ معاملے میں نوجوان کو پولس کسٹڈی

arestناندیڑ:9۔اگست۔(ورق تازہ نیوز)ڈسمبر 2019ءمیں درج جان لیوا حملہ کے معاملے میں ایل سی بی دستہ نے ایک ملزم کوگرفتار کیا جسے عدالت میں پیش کرنے پر فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ بڈوے نے 13 اگست تک پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے ۔10 ڈسمبر کو اتوارہ پولس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق اندرجیت سنگھ پریتم سنگھ بھاٹیہ انکا مکان کنکیا کمپاﺅنڈ میں ہے ۔ وہ آر ٹی او دفتر میں کام کررہے تھے ۔

9 ڈسمبرکو شام چھ بجے انکے معاون عبدالخالد اور منوج مہاجن کے ساتھ کام ختم کرنے کے بعد وہ دشمیش نگر علاقہ میں اپنے دفتر چلے گئے اس وقت دو افراد آئے اوراُن پر فائرئنگ کردی مگر یہ گولی نیچے ٹائلس پرلگی اور بعد میں پرنٹر میںپیوست ہوگئی ۔ا س دوران ایک اور ملزم نے خنجر دکھاکر کہاکہ تھاکہ”تجھے بھائی کا کال آیاتھاتو نے اٹھایا کیوںنہیں آج رات دو بجے کال آئے گااُٹھا۔اسکے بعد دونوں ملزمین چلے گئے ۔اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

اس معاملے کی تفتیش اے پی آئی رما کانت پانچال کررہے ہیں۔پولس نے اس معاملے میں قبل از جگت سنگھ اورگورلال سنگھ نام کے دو نوجوانوں کوپکڑا تھا ۔ پولس نے آج ہریندرسنگھ سکھدیو سنگھ ہندل 29سال ساکن گن راج نگر ناندیڑ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔اس موقع پر پولس ملازم شیخ سلیم ‘بالاجی ہنگنکر‘ارجن شندے ‘بالاجی بھی موجود تھے ۔سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم کو پولس کسٹڈی دینا ضروری ہے اسلئے جج برڈے نے ہرویندر سنگھ ہندل کو 13اگست تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔