پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ۔دو فوجی شہید۔ایک عام شہری بھی ہلاک

سری نگر۔20۔اکتوبر۔جموں کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں پاکستان نے سیز فائرمعاہدےکی خلاف ورزی کی۔ٹنگڈھار سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی۔جس میں دوفوجی جوان شہید ہوگئے۔وہیں ایک عام شہری بھی ہلاک ہوگیا۔آپ کوبتادیں کہ بیتی شب پاکستان نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے تباہی مچائی تھی۔پاکستان نے ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر تین عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔وہیں درجنوں مکانوں کونقصان پہنچا ہے ۔

صبح سے ہی پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر فائرنگ کی جارہی ہے ، جس میں ہندوستان فوج کے چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز بھی پاکستان کی جانب سے کی جارہی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ، جموں و کشمیر کے تنگدھار میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے ایک بار پھر فائرنگ شروع کردی ہے۔بتایاجارہاہے کہ پاکستان سے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس فائرنگ میں ایک عام شخص کو بھی گولی ماری گئی۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کی جارہی فائرنگ سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھاجارہاہے۔ اسی دوران ، پاکستانی فوج نے اتوار کی صبح بھی بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں2 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز پاکستان کی فائرنگ کا مستقل جواب دے رہی ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading