ویب پورٹل پر جھوٹی خبر شائع کرنے کے الزام میں صحافی کو جیل

مونگیر 06 اپریل ( یواین آئی) بہار کے مونگیر ضلع میں جمال پور تھانہ علاقہ کے کیشو پور باشندہ ایک صحافی کو پولیس نے ویب پورٹل پر بھاگلپور ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کی موت کی جھوٹی خبر شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے آج جیل بھیج دیاہے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ صحافی نے اپنے ویب پورٹل پر بھاگلپور ضلع باشندہ کے کورونا وائرس کے انفیکشن سے موت ہوجانے کی خبر شائع کی تھی ۔ پولیس نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اس خبر کی صداقت کی جانچ کرائی ۔ جانچ میں خبر کے درست نہیں پائے جانے کے بعد پولیس نے اسے کل گرفتار کرلیا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ ضروری کاروائی پوری کرنے کے بعد پولیس نے آج صحافی کو جیل بھیج دیا ۔ جیل بھیجا گیا صحافی قبل میں ایک ہندی روزنامہ میں بھی کام کر چکا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading