حیدرآباد: آج متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ کےحوالے سےایک پوسٹ کیا کہ
تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ 3؍جون تک جاری رہے گا: وزیر اعلی کے سی آر: معیشت سال چھ مہینے میں بحال ہوسکتی مگر ہلاک ہونے والی جانیں واپس نہیں آسکتی
بعد ازیں اےاین آئی نے چیف منسٹر آفس کے حوالہ سے ٹوئٹ کرکے اس بات کی وضاحت کی کہ چیف منسٹر تیلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم مودی سےاپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن میں توسیع کریں تاکہ کورونا پر اچھی طرح سے قابو پایا جاسکے. یہ کوئی سرکاری اعلان نہیں تھا بلکہ ایک مشورہ تھا.
Telangana Chief Minister’s Office now clarifies that CM K Chandrasekhar Rao suggested extension of lockdown for 2 more weeks (after April 15). He took a reference from BCG report which suggested lockdown in India will be good until June 3. No announcement of extension yet. pic.twitter.com/dxLb89RapT
— ANI (@ANI) April 6, 2020
لاک ڈاون جاری رکھنے چیف منسٹر تلنگانہ کی وزیراعظم سے اپیل
چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اگرلاک ڈاون ختم کیا جاتا ہے تو حالات مزید ابترہوسکتے ہیں۔
انھوں نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 14 اپریل کے بعد بھی مزید دو ہفتوں تک لاک ڈاون جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔ انھوں نے کہا میری وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاون کو 15 اپریل کے بعد بھی دو ہفتوں تک جاری رکھیں اورملک کی معیشت کی فکر نہ کریں کیوں کہ جان ہے تو جہاں ہے۔ کے سی آرنے مزید کہا کہ دیگرممالک کے مقابل ملک میں حالات بہترہیں۔