اقوام متحدہ، 27 ستمبر (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسٹیج پر مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے ہندوستان پر الزام لگایا کہ وہ اسلامی دہشت گردی کے نام پر وادی کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور دھمکی دی کہ دونوں ممالک درمیان ایٹمی جنگ کی نوبت آسکتی ہے۔
مسٹر خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقررہ وقت سے کہیں زیادہ وقت تک اپنی تقریر میں ہندوستان کے خلاف زہر اگلا۔ دریں اثنا ، مقررہ وقت کی تکمیل کا اشارہ بار بار آتا رہا لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کردیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کشمیر میں کرفیو جیسے حالات ہیں اور لوگ گھروں میں قید تھے۔ ہندوستان کو صورتحال کو معمول پر لانا چاہئے۔
وزیر اعظم پاکستان نے ہندوستان کے ذریعہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے سلسلے میں کہا کہ اس نے وہاں کی ایک خصوصی حیثیت ختم کردی ہے اور اس طرح سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اس وقت دنیا نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین مداخلت نہیں کی تو دونوں جوہری طاقت والے ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ نوبت آسکتی ہے۔ پوری دنیا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
اس سے کچھ پہلے ہی ، وزیر اعظم نریندر مودی نے کنونشن سے خطاب کیا ، لیکن انہوں نے ایک بار بھی پاکستان کا ذکر نہیں کیا ، جبکہ مسٹر خان نے پاکستان کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔