غازی آباد:اترپردیش کے غازی آباد میں کوی نگر تھانہ حلقہ کے پاش آر ڈی سی راج نگر علاقہ میں کوی نگر پولیس نے ایک سپا سینٹر پر چھاپہ مارا ۔ پولیس نے جائے واقعہ پر سات لڑکوں اور چار لڑکیوں کو قابل اعتراض حالت میں پایا ، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا ۔ پولیس کو مسلسل شکایت مل رہی تھی کہ یہاں وینیٹی سپا میں ایروما تھیراپی اور اپٹن تھیراپی کے نام پر سیکس ریکیٹ کا دھندہ چلایا جارہا ہے ۔ ان شکایات کے بعد پولیس نے یہ کارروائی کی ۔ پولیس حراست میں لئے گئے لڑکوں اور لڑکیوں کا میڈیکل چیک اپ کروانے کی کارروائی کررہی ہے ۔
دراصل غازی آباد کے پاش راج نگر علاقہ میں چل رہے ایک وینیٹی سپا سینٹر کے اندر سیکس ریکیٹ چلائے جانے کی اطلاع پولیس کو ملی تھی ، جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے یہاں چھاپہ ماری کی ۔ پولیس کے مطابق یہاں سپا کے نام پر سیکس ریکیٹ چلایا جارہا تھا ۔ چار لڑکیوں اور سات لڑکوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ، جس میں یہاں کام کرنے والے کچھ لوگ بھی شامل ہیں ، جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔
پولیس کے مطابق یہاں طویل عرصہ سے یہ ریکیٹ چل رہا تھا ۔ مصروف اور پاش علاقہ میں غلط کام کرکے کافی پیسہ کمایا جارہا تھا ۔ پولیس اب ان کے کام کرنے کے طریقوں کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ اس سپا سینٹر سے وابستہ لوگوں کی تلاش بھی کررہی ہے ۔ پولیس کی اس کارروائی کے بعد اس طرح کے دیگر سپا سینٹروں کی آڑ میں ہورہے غلط کاموں پر روک لگنے کا امکان ہے۔