نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر
بچیوں کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد
اردھاپور (شیخ زبیر ) جی آئ او اردھاپور یونٹ کی جانب سے آج چلڈرن سرکل کے لیے خصوصی پروگرام رکھا گیا جس کا مقصد "امت مسلمہ کی ان ننھی کونپلوں کو تحریک اسلامی کا ایک تناور درخت بنانا ہے تاکہ اس پر لگنے والوں پھلوں سے قوم مستفید ہوسکے۔اس درخت کا نام "لاالہ الاللہ" ہو جو دنیا کہ ہر گوشے میں نشونما پائے۔ یہ ننھی لڑکیاں کلمہ طیبہ کی شیدائ بنے اور اس آیت کے ترجمان بنے جس کے بارے میں اللہ فرماتا ہیکہ
"کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کلمہ طیبہ کو کس چیز سے مثال دی ہے؟ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اچھی ذات کا درخت، جس کی جڑ زمین میں گہری جمی ہوئی ہے اور شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہیں ہر آن وہ اپنے رب کے حکم سے اپنے پھل دے رہا ہے یہ مثالیں اللہ اس لیے دیتا ہے کہ لوگ اِن سے سبق لیں ( سورہ ابراہیم 24،25)
جہاں آج کے اس ترقی یافتہ دور نے انسان کو سہولتیں فراہم کیں تو وہیں اس کے منفی اثرات نے بچوں کے ذہن کو سیاہ کردیا ۔باطل پرستوں نے ان بچوں کے سوشل میڈیا کی نظر کر کے ان سے ان کا بچپن چھین لیا انھیں دنیا پرستی کے دلدل میں دھکیل کر قوم کے مستقبل کو مفلوج کرنے کی خوب سازشیں کی۔جس کے بھیانک اثرات سے نہ صرف کسی ایک فرد یا گھر کو بلکہ پوری ملت اسلامیہ کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے اور اس میں خاص نشانہ ان ننھی بچیوں کا بنایا جارہا ہے کیونکہ یہ لڑکیاں ہی ایک خاندان کی تربیت کا مرکز ہوتی ہے
اگر ان بچیوں کی تربیت صحیح اسلامی خطوط پر نہیں کی گئ اور انھیں اسلامی شعائر، گناہ حرام حلال ،پردہ وغیرہ سے روشناس نہیں کیا گیا تو بعید نہیں کہ یہ بچیاں بڑی ہوکر اپنی ہی قوم سے بغاوت کر بیٹھے ۔
ان ساری ہی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گرلس اسلامک آرگنائزیشن اردھاپور نے ایک شعبہ "چلڈرن سرکل" کی بنیاد رکھی جس میں 9 سے 13 سال تک کی لڑکیوں کی تربیت کی جاتی یے اور انھیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا جاتا ہے جس کے لیے محلہ وار اجتماعات بھی لیے جاتے ہیں اور مختلف پروگرامس کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائ کی جاتی یے
اسی ضمن آج کا یہ پروگرام بھی لیا گیا جس میں مخلتف ایکشن سونگ تھے ڈرامہ بعنوان" آئینہ مستقبل" پیش کیا گیا جس مقصد امت کی ماوں کو اپنے بچیوں کی تربیت کی طرف رہنمائ کروانا تھا
تقریری مقابلہ ،قرآت مقابلہ،نظم و حمد مقابلے بھی لیے
گئے اور طالبات کو انعام سے نوازا کر ان کی حوصلہ افزائ کی گئ
جس میں تقریری مقابلے میں صددرا مدیحہ اعجاز خان نے اول انعام حاصل کیا۔نظم و حمد مقابلے میں صفا تحرین شاہد صدیقی اول انعام کی حقدار رہی تو وہیں قرآت مقابلے میں بشرا ناز نے پہلا انعام حاصل کیا۔اسی طرح ایکشن سونگ کے شرکاء کو بھی انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائ کی گئ اور دیگر شرکاء کو بھی ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔
یہ پروگرام چلڈرن سرکل کے انچارج طوبی فردوس صدر یونٹ عالیہ خانم اور سرپرست جی آئ او سلیمان خان صاحب کی زیر نگرانی میں تشکیل پایا
آخر میں محترم سلیمان خان صاحب کی تقریر" نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر" سے اختتام پذیر ہوا۔ جس میں محترم نے ملت اسلامیہ کی ماوں کو امت مسلمہ کے مقصد وجود سے آگاہ کر ان سے گزارش کی کہ وہ اپنی بچیوں کے اس تنظیم سے وابستہ کروائے تاکہ ان کی بہتر تربیت سے معاشرے کی ظلمتوں کا خاتمہ ہو اور ایک نئ صبح طلوع ہو"
اللہ تعالی سے دعا ہیکہ وہ ہمیں اور ہماری قوم کے بچوں کو دین اسلام کے پاسبان بنائے آمین
(صدر یونٹ عالیہ خانم )