نئی دہلی: ملک کو دہلا دینے والے نربھیا معاملے کے قصوروار پون نے موت کی سزا کے سلسلے میں جمعہ کو سپریم کورٹ میں کیوریٹو پٹیشن دائر کی۔ پون کی جانب سے وکیل اے پی سنگھ نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی دائر کی۔ اس معاملے کے تین دیگر قصورواروں کی کیوریٹو پٹیشن اور رحم کی عرضیاں پہلے ہی خارج ہو چکی ہیں۔
دارالحکومت کے جنوبی دہلی میں نربھیا کے ساتھ 16 دسمبر 2012 کو چلتی بس میں اجتماعی آبرو ریزی کی گئی تھی اور اسے بےحد زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیاتھا۔ بعد میں اسے سنگاپور کے کوین ایلیزابیتھ اسپتال ایئرلفٹ کرکے لےجایاگیاتھا۔وہاں اس کی موت ہوگئی تھی۔
اس معاملے میں چھ ملزمین کو گرفتار کیاگیاتھا،جس میں ایک نابالغ تھا،جسے تین سال کےلئے اصلاحی مرکز بھیجا گیا تھا۔ ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خودکشی کر لی تھی۔ چار دیگر ملزمین -مکیش، اکشے، ونے اور پون-کو پھانسی کی سزا ملی تھی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو