ناندیڑ:16 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)سال سالہ معصوم لڑکی کو کھیت میں لے جاکر اسے ہوس کاشکار بنانے والے 62سالہ ملزم کو چیف ضلع وسیشن جج دیپک دھولکیہ نے سات سال قید بامشقت کی سزاسنائی ہے ۔ 29 اکتوبر 2017 کو دوپہر بارہ بجے تور کے کھیت کے باہرسات سال کی لڑکی روتے ہوئے کھڑی تھی ۔
اسے دیکھ کر کچھ لوگوں نے اس بارے میں دریافت کیاجس پرلڑکی نے کہا کہ انکی گلی کے نانا نے جب وہ گلی میں کھیل رہی تھی ہاتھ پکڑ کر کھیت میں لایاااورمیرے ساتھ زیادتی کی ۔اسکے بعد ان لوگوں نے لڑکی کو اسکے گھر پہنچایا۔والدگھر پرنہیں تھے اسلئے والدہ کو ساری تفصیلات سے واقف کروایاگیا ۔والدہ کی شکایت پر مدکھیڑ پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376(2) ‘376 (1)اور 3,4اور6 انسداد جنسی تشدداطفال اور ایٹراسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ کااندراج کردیاگیا ۔ناندیڑ دیہی ڈویژن کی اس وقت کی ڈی واے ایس پی ارچنا پاٹل نے معاملے کی تفتیش کی۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ” نانا“کی حیثیت سے شناخت رکھنے والے ممتازخان سردارخان پٹھان عمر 62 ساکن چکھل واڑی مدکھیڑ کوگرفتار کرلیاگیا ۔معاملے کی تفتیش کرکے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ۔عدالت نے 11گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جس میں لڑکی کی گواہی بھی تھی ۔پولس نے لڑکی کی گواہی اوردستیاب ثبوت کی بنیاد پر ملزم کو قصو ر ٹھہراتے ہوئے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے اور ایک ہزار روپے نقدجرمانہ ادا کرنے کاحکم دیا ہے ۔اس مقدمہ میں سرکاری فریق کی حیثیت سے ایڈوکیٹ سنجے لاٹھکر نے پیروی کی ۔