حصار، 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جان سے مارنے کی دھمکی دینے ، اہم عوامی نمائندہ ہونے کے باوجود مبینہ طور پر اشتعال انگیز زبان کا استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پربھگوان پرشورام جن کلیان سنستھان کے چیف کنوینرجیوتی پرکاش کوشک کی شکایت پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھگوان پرشورام جن کلیان سنستھان کے چیف کنوینرجیوتی پرکاش کوشک نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ سے انہیں تحفظ مہیا کرانے کی بھی اپیل کی۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-