ناندیڑ:26جولائی:(ورقِ تازہ نیوز) شہر کے پیربرہان نگر سے متصل پیر نگر میں آج صبح ایک 18 سالہ نوجوان اسکول بس کے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق پیر نگر پیربرہان نگر کے قریب واقع ہے۔ آج 26 جولائی کو صبح تقریباً 8 بجے یشونت کالج کے 12ویں کے طالب علم سید ارباز سید اکرم اپنی ٹو وہیلر پرپیر نگر علاقے سے گزر رہے تھے کہ اس وقت ایک لڑکی بھی اسی سڑک سے اسکول جارہی تھی اور سامنے سے اسکول کی بس آرہی تھی۔
اس حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوا ہے جس کے مطابق دیکھاگیا ہے کہ نوجوان ‘ا س لڑکی کو اپنی بائک سے ٹکرانے اور بس کے نیچے آنے سے روکنے کی کوشش میں نوجوان کی گاڑی سلیپ ہوگئی اور وہ سیدھے اسکول وین سے ٹکراگیا اور لمحہ بھر میںنوجوان کے سر سے خون بہنے لگا ۔
سڑک سے گزرے والے ایک بائیک سواراوردیگر افراد جائے حادثہ پر رک گئے اور نوجوان کو اسپتال منتقل کروایا لیکن اسکی موت ہوگئی ۔سیدارباز ناندیڑ کے اسریٰ نگر کاساکن ہے اور اپنے نانا کے پاس نیٹ کی تیاری کیلئے بھوگاوں سے آیاتھا۔اورآج صبح وہ ٹیوشن کلاس کیلئے جارہاتھا شاید کیونکہ اسکے ساتھ کالج بیاگ بھی موجود تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک نیچے دیاگیا ہے۔