حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ایس ڈی پی ایس) نے حیدرآباد کے لئے موسم کی پیشین گوئی کرتے ہوئے ایک وارننگ جاری کی ہے۔،
کہا گیا ہے کہ 27 جولائی جمعرات کو شہر حیدرآباد میں 115.60 ملی میٹر سے 204.40 ملی میٹر کے درمیان بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
یہ بارش جمعہ کی صبح تک جاری رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ ہنمکنڈہ، ورنگل، محبوب آباد، کھمم اور بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع میں اس سے بھی زیادہ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی مسلسل بارش کی وجہ سے شہر میں آبی ذخائر اور ندی نالوں پانی سے لبریز ہورہے ہیں اور سڑکوں پر پانی آجانے سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاٹوں کا سامنا ہے۔