ناندیڑ:4جولائی( ورق تازہ نیوز)ضلع پریشد کی تعلیمی کمیٹی کااجلاس جمعہ کو چیرمین سنجے بیڑگے کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں کرونا کے پھیلا کاجایزہ لیاگیا اوراس بات کو مدنظررکھتے ہوئے 31جولائی تک ضلع کے تمام اسکولس کوبند رکھنے کی قرارداد منظور کی گئی ۔البتہ اساتذہ ‘افسران کو ہیڈکوارٹر میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔تعلیمی کمیٹی کے اجلاس میں ضلع پریشد رکن صاحب راو دھنگے ‘ لکشمن ٹھکرواڑ ‘ انیل پاٹل خانہ پورکر ] سرودئے کے علاوہ ہائیر ایجوکیشن آفیسر بی آرکنڈگیر‘ پرائمری محکمہ کے ایجوکیشن آفیر پرشانت دگرس کروغیرہ موجود تھے ۔ضلع پریشد محکمہ تعلیمات نے اسکول شروع کرنے کافیصلہ کرنے کیلئے ایجوکیشن آفیسرس کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ۔اس کمیٹی کی رپورٹ تعلیمی کمیٹی کو موصول ہوئی ۔اس رپورٹ کے بموجب مرکزی حکومت کے ہدایات کے مطابق کوروناکے بڑھتے پھیلا کے مدنظر 31جولائی تک ضلع کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کافیصلہ اجلاس میں لیاگیا۔31 جولائی کوتعلیمی کمیٹی کادوبارہ اجلاس منعقد کرکے آئندہ لائحہ عمل طئے کیا جائے گا۔ ا س طرح کی اطلاع چیرمین سنجے بیڑگے نے دی ۔ جماعت نہم ‘دہم اور بارہویں کے کلاسیس شروع کرنے پر غور کیاجارہاتھالیکن ضلع میں کروناکے بڑھتے اثر کے مدنظر سوشل ڈسٹنسینگ پرعمل آوری ممکن نہیں ہے ۔ اسکول بندرہیں گے البتہ اساتذہ سمیت صدرمدرسین کو ہیڈکوارٹر میں رہنے کاحکم جمعہ کے اجلاس میں دیاگیا ہے ۔اس ضمن میں تجویزضلع پریشدی جانب سے ضلع کلکٹر کوروانہ کی جائے گی ۔