ناندیڑ:4جولائی( ورق تازہ نیوز) ایک معلم کومارپیٹ کرکے لوٹنے کی کوشش کی گئی جبکہ لوہا میں چوری کی دو وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔جس میں 25ہزار کامال چوری ہوا ہے ۔سداشیو شنکر راو بوکارے معلم نے شکایت درج کروائی کہ 3جولائی کود وپہر دیڑھ بجے گرودوارہ مال ٹیکڑی پُل کے پاس سے وہ اپنی موٹرسائیکل سے گھر کی سمت جارہے تھے ۔وہ مدکھیڑ سے اپنے اسکول سے گھر جارہے تھے۔
دن دہاڑے دو لٹیروں نے انکی بائیک کو روک دیا اور لوہے کی سلاخ سے سر اور پاوں پروار کرکے شدیدزخمی کردیا ۔ اس معاملے میں ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس حوالدار لوکھنڈے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔
٭لوہا:یہاں کے راجیشور گنگادھر سوریہ ونشی ٹرک میکانک کی شکایت کے مطابق27 جونن کو صبح آٹھ بجے تا یکم جولائی کو شام سات بجے تک پالم روڈ پر گیس گودام کے عقب میں یادو نگر میں انکے اورانکے بھائی کے مکان سےچوروں نے سونے چاندی کے زیورات اور ایک پرانی ٹی وی ایس سمیت 25ہزار روپیوںکامال چوری کرلیاگیا ۔ لوہا پولس نے اس معاملے میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا ہے۔ پولس حوالدار سوریہ ونشی چوری کی تفتیش کررہے ہیں۔