بارامتی کو ملا اپنا نوجوان لیڈر’جے دادا‘

بارامتی کو ملا اپنا نوجوان لیڈر’جے دادا‘

اجیت دادا کی طرح عوام سے قربت، مسائل کو سمجھنے اور فوری حل نکالنے کا انداز

جے اجیت دادا پوار کے جنتا دربار کو عوام کا زبردست ردعمل

بارامتی: بارامتی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے نوجوان لیڈر جے اجیت دادا پوار کی جانب سے منعقد کیے جا رہے ’جنتا دربار‘ کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ عوامی حلقوں میں یہ احساس ابھر کر سامنے آ رہا ہے کہ اجیت دادا پوار کے بعد بارامتی کو ایک ایسا نوجوان لیڈر مل گیا ہے جو عوام کے درمیان رہتا ہے، ان کے مسائل کو سنتا ہے اور فوری طور پر ان کے حل کی کوشش کرتا ہے۔

جے اجیت دادا پوار نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہر جمعرات کو بارامتی کے نیشنلسٹ بھون میں جنتا دربار منعقد کریں گے۔ اسی سلسلے کا دوسرا جنتا دربار آج منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے اور اپنی مختلف شکایات و مطالبات پیش کیے۔ صبح 11 بجے شروع ہونے والے اس جنتا دربار میں جے پوار نے ہر شہری سے براہِ راست گفتگو کی، ان کے مسائل کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ معاملات میں فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کی مشکلات کو سمجھنے اور ان کے حل کی سنجیدہ کوششوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بارامتی کے کئی شہریوں نے کہا کہ اجیت دادا پوار کی طرح جے پوار میں بھی عوام سے اپنائیت، سادگی اور مسائل کے فوری حل کا جذبہ دکھائی دیتا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں اب ایک ایسا نوجوان لیڈر ملا ہے جو ہر وقت دستیاب رہتا ہے اور عام لوگوں سے مضبوط ربط رکھتا ہے۔ جے اجیت دادا پوار کے اس عوامی رابطہ پروگرام سے نہ صرف شہریوں بلکہ پارٹی کارکنان میں بھی جوش و خروش کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

NCP Urdu News 14 May 26.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading