30/جون سےمہاراشٹر میں ایس آئی آرمہم


ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)(الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملک کی 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرِ ثانی” (SIR) مہم کے تیسرے مرحلے کا اعلان کیا ہے، جس میں مہاراشٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت ریاست کے تقریباً 9 کروڑ 86 لاکھ ووٹرز کے ریکارڈ کی گھر گھر جا کر تصدیق کی جائے گی۔حکام کے مطابق اس مہم کے دوران بووتھ لیول آفیسرز” (BLO) ہر ووٹر کے گھر جا کر تفصیلات کی جانچ کریں گے۔ اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے مقرر کردہ بووتھ لیول ایجنٹس” (BLA) بھی اس میں تعاون کریں گے۔ذرائع کے مطابق جاری مردم شماری کے کام کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرحلے کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں یہ مہم جون 2026 سے شروع ہو کر اکتوبر 2026 تک مکمل کی جائے گی۔


اہم شیڈول: 20 تا 29 جون 2026: بی ایل او کی تربیت اور تیاری
30 جون تا 29 جولائی 2026: گھر گھر جا کر تصدیق
5 اگست 2026: مسودہ ووٹر لسٹ جاری
5 اگست تا 4 ستمبر 2026: دعوے اور اعتراضات درج
7 اکتوبر 2026: حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر پولنگ اسٹیشن پر اپنے ایجنٹس مقرر کریں، تاکہ فہرست سے دوہرے ناموں اور فوت شدہ افراد کے نام نکالے جا سکیں اور نئے اہل ووٹرز کا اندراج یقینی بنایا جا سکے۔


ناندیڑ ضلع کی صورتحال:
ناندیڑ میں 14 مئی 2026 تک ووٹرز کی کل تعداد 27 لاکھ 94 ہزار 957 درج کی گئی ہے۔ ضلع میں 9 اسمبلی حلقے، 9 ووٹر رجسٹریشن افسران، 75 اسسٹنٹ افسران، 3088 بی ایل اوز اور 310 سپروائزرز اس مہم میں حصہ لیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس خصوصی مہم کے ذریعے ووٹر لسٹ کو زیادہ درست، شفاف اور قابلِ اعتماد بنایا جائے گا، جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading