ناندیڑ: 15 کتے مردہ حالت میں پائے گئے

ناندیڑ:16۔جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ایم آئی ڈی سی علاقہ میںگزشتہ روز بارہ تا پندرہ کتے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ایسی اطلاع ہے کہ یہ سبھی کو زہر دیاگیاہے ۔ ہوسکتا ہے کہ ان کتوںکودیگر مقامات پر مارنے کے بعد ایم آئی ڈی سی علاقہ میں لاکر پھینکاگیا ہے اس سے قبل بھی ناندیڑمیں اس طرح کاواقعہ رونما ہواتھا ۔

سڑکوں پر ہمیشہ گاڑیوں کی ٹکر سے کتے مر جاتے ہیں۔ مگر ہفتہ کے دن شہر کے ایم آئی ڈی سی علاقہ میں سڑک کے کنارے ایک دو نہیں بلکہ بارہ تاپندرہ کتے مردہ حالت میں پائے گئے ۔دوکتوں کے پاوں میں رسی بھی باندھی ہوئی تھی ۔ان کتوں کوکس نے قتل کیا او رکیوں کیا ہے اس بارے میں کوئی واضح وجوہات کاپتہ نہیں چل سکا ہے۔قانونی طو رپر کسی بھی جانور کاقتل جرم ہوتا ہے مگران کتوں کوکس نے اور کیوں مارا اسکی وجوہات کاپتہ لگاناضروری ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading