ناندیڑ:16۔جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں آج بھی ریکارڈ تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت عامہ سرکاری دواخانہ ناندیڑ کے سول سرجن ڈاکٹرنیل کنٹھ بھوسی کرکے پریس نوٹ کے مطابق آج 16جنوری کو ناندیڑضلع میں 2385افراد کے سوئپ کے نمونوںکی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 1646 رپورٹ منفی رہی اور آج ریکارڈ تعدادمیں 643 نئے پازیٹیو مریض ملے ہیں ۔جبکہ آج ایک بھی کرونا مریض کی موت نہیں ہوئی ۔آج آر ٹی پی سی آر میں 558 اور اینٹی جن ٹیسٹ میں 85افراد کورونا متاثرپائے گئے۔
ناندیڑکارپوریشن حدودمیں 364 مریضوں کااضافہ ہوا ہے۔ضلع میں اب تک مریضوں کی کل تعداد 93ہزار806 ہے جن میں سے 88ہزار383 مریضوں کو صحت یابی کے بعدہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ضلع میں اس وقت 2 ہزار 768 مریض زیر علاج ہیں اور 2 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلع میں اب تک کوروناسے 2 ہزار 655 مریض فوت ہوچکے ہیں ۔
آج کے متاثرین میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 325، ناندیڑ دیہی 35، بھوکر 3، دیگلور 9، دھرم آباد 14، حمایت نگر 3، قندھار 19، کنوٹ 17، لوہا 15، عمری 4، مدکھیڑ 47، مکھیڑ 18، نائیگاو¿ں، پربھنی 19 ، لاتور 1، ہنگولی 2، جالنا 4، واشیم 7، بلڈھانہ 1، امراوتی 1، تلنگانہ 1، اورنگ آباد 2، دہلی 1، گوندیا 1، گڈچرولی 1،ایوت محل 1، بھیونڈی 1 اوراینٹیجن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے حدودمیں39، ناندیڑ دیہی 2، اردھاپور 1، بھوکر 1، بلولی 16، دیگلور 2، کنوٹ 4، مدکھیڑ3، مکھیڑ 9، نائگاو¿ں 5، پربھنی 1، ہنگولی 1، جالنہ 1 ۔ آج ضلع گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنو پوری سے 3، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن میںزیرعلاج 86مریض، پرائیویٹ اسپتال کے5، ناندیڑ ڈسٹرکٹ اسپتال کوویڈ اسپتال کے ایک کورونا مریض کو طبی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔