ناندیڑ کےلئے تشویشناک خبر‘کورونا متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ‘9 پازیٹیو مریض فوت

ناندیڑ:3ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع میں مراٹھواڑہ میں سب سے زیادہ کورونا کے پازیٹیو مریض پائے جارہے ہیں ۔اور مہلوکین کی تعداد میں اضافہ آج بھی جاری ہے۔

آج ناندیڑضلع میں 8 متاثرین کی موت ہوئی ہے ۔جس میںکنوٹ تعلقہ کے ویلم پورہ کی 70سالہ خاتون ‘ قدیم مونڈھا ناندیڑ کا75سالہ مرد‘ اقصی کالونی ناندیڑ کا 45سالہ مرد‘ گوکل نگر ناندیڑ کا 75سالہ مرد ‘ بودھڑی تعلقہ کنوٹ کی 47سالہ خاتون ‘ لوہا کا70سالہ مرد ‘ بوربن ناندیڑ کا 81سالہ مرد اور قندہارتعلقہ کے اوراڑ دیہات کا 52سالہ مرد بھی شامل ہے ۔

آج ناندیڑضلع میں کرونا کے مریضوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ آج 1809 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 1297 نیگیٹورہے اور 443 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔جبکہ آج 224 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج بھی کئے گئے ۔ ا ب ناندیڑضلع میں 7850 مریض پازیٹیو ہوچکے ہیں اور فی الحال 2544 مریض زیرعلاج ہے ۔ جبکہ 246مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
آج ناندیڑ شہر میں سب سے زیادہ 238 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں جو شہریان کیلئے یقینا تشویشناک خبر ہے ۔ اسلئے عوام کو کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading