مہاراشٹر میں ” آیوش امیونیٹی کلینک ” کا امیت دیشمکھ کے ہاتھوں افتتاح

مزید 200 ” امپا امیونیٹی کلینک "شروع کیے جائیں گے

ممبئی 3 ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے کئے جا رہے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن امیت دیشمکھ نے آیور وید، یوگا اور قدرتی علاج ، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی (آیوش AYUSH ) کی جانب سے کی جارہی کوشیشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس طریقے علاج سے بھی لوگوں کو استفادہ حاصل کرنا چایئے، آج ممبئی میں انھوں نے منترالیہ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے آیور وید، یوگا اور قدرتی علاج ، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی (آیوش ) امیونیٹی کلینک کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں، اور حکمومت کی جانب سے جاری حکم امتناع کی پابندی کریں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے محکمہ (آیوش ) کی جانب سے قائم کیے گیے سے آیور وید، یوگا اور قدرتی علاج ، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی (آیوش ) امیونیٹی کلینک سے فائدہ اٹھائیں۔اس پروگرام میں ڈاکٹر تاتیاراو لھانے ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ریسرچ ، ڈاکٹر کے آر کوھلی ڈ ایکٹر آیوش اور انٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹشنر اسوسیشن ( IMPA ) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر زبیر شیخ شامل تھے۔ ڈاکٹر زبیر شیخ نے بتایا کہ انکی تنظیم انٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹشنر اسوسیشن کی جانب سے بتایا کہ مہاراشٹرا میں تقریبا ڈیڑھ سو سے دو سو ” امپا امیونیٹی کلینک "شروع کی جائیں گی ۔ یہ کلینک ریاست میں مختلف مقامات پر پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرس کے دوا خانوں میں کھولی جائے گی جہاں وہ اپنے مریضوں کو حفظ ماتقدم، علاج معالجہ اور حفظان صحت کے بارے میں ہدایت کریں گے اور دواؤں کے ذریعے بھی بیماریوں کے علاج کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ یونانی کی بہت سی ادویات جوشاندہ اور خمیرہ تریاق قوت مدافعت بڑھانے میں کافی کارگر ثابت ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں آج کووڈ کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتے جا رہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ 70 سے 75 فیصد لوگ اس مرض سے متاثر ہوں گے ہیں۔مگر ایسا بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ وہ لوگ جن کی قوت مدافعت امیونیٹی بہتر ہے۔ان لوگوں میں اس مرض کے علامات اور نشانیاں اور پیچیدگیاں، بہت کم دکھائی دے رہی ہیں۔مہاراشٹر کی ایوش کووڈ فورس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پورے مہاراشٹر کے یونانی رجسٹرڈ پریکٹشنرہیں اپنی کلینک میں یونانی امیونیٹی کلینک کھول سکتے ہیں اور مریضوں کو مشورہ ، ہدایت و رہنمائی اور علاج معالجہ کر سکتے ہیں ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس کاا ڈیٹا تیار کریں گے کہ کون کون سی دوائی کارگر ثابت ہو رہی ہے ہے خدانخواستہ اگر کووڈ کا سیکنڈ فیس آتا ہے تو ہمارے ڈاکٹر تیار رہیں گے کس طرح سے اس کو قابو میں لایا جائے کم سے کم افراد متاثر ہوں اور عوام الناس صحت مند اور محفوظ رہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading