ناندیڑ:: کھڑکپورہ مدینہ ہوٹل کیس میں شیخ یونس کا بیٹا ہی اصل ملزم نکلا

ناندیڑ:6ستمبر ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے واگھی روڈ سیلاب نگر میں گزشتہ دنوں ایک ہوٹل مالک کو اس کے گھر میں ہی قتل کرنے کی واردات انجام دی گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے مقتول کے بیٹے کو ہی گرفتار کیا ہے اس کے علاوہ دیگر دو ملزمین بھی حراست میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ یونس شیخ پاشاہ کا قتل ایک یکم ستمبر کی صبح واگھی روڈ پر واقع سیلاب نگر میں ان کے مکان میں ہوا تھا۔

اس معاملے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ مسز منڈوا گڑے نے تین ملزمین کو پولیس کی حراست میں چار دنوں کے لیے بھیج دیا ہے۔ یکم ستمبر کو ہوٹل مدینہ کھڑکپورہ کے مالک شیخ یونس شیخ پاشا عمر 45 سال کی لاش واگھی روڈ پر واقع ان کی عمارت کے عقب سے ملی تھی۔ سب سے پہلے لاش کو ان کے بیٹے نے دیکھا تھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔

اس معاملے میں پولیس نے ابتدا میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کو اس واقعے سے منسلک سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تصاویر واضح طور پر نظر نہیں آرہی تھی اس لیے پولیس کے لیے اس کیس کو حل کرنا بڑا چیلنج ہو گیا تھا لیکن پولیس نے کافی محنت کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث شیخ پاشاہ کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسکے علاوہ دیگر دو ملزمین کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ان ملزمان کے نام شیخ یاسر عرفات شیخ یونس عمر 24 سال ساکن دولہے شاہ رحمان نگر واگھی روڈ ‘اس کا رشتہ دار شیخ امجد شیخ صاحب 24 سال اور یوگی شواجی نکم عمر 24 سال ہے۔ پولیس نے تین ملزمین کو آج عدالت نے پیش کیا جس کے بعد جج منڈواڑے نے تینوں ملزمین کو چار دن یعنی 10 ستمبر تک پولیس کی حراست میں بھیج دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading