دن دہاڑے عصمت ریزی ہوتی رہی اور لوگ بے شرمی سے ویڈیو بناتے رہے

بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہر اُجین میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دن کے اجالے میں ایک خاتون کی عصمت دری کی گئی۔ چونکا دینے والا واقعہ کے دوران، کچھ لوگ جو موقع پر موجود تھے، نہ صرف خاموش تماشائی بنے رہے بلکہ انہوں نے اس وحشیانہ عمل کی ویڈیو بنائی، مگر مدد کے لیے آگے نہیں بڑھے۔

پولیس کے مطابق، خاتون کو شہر کی سڑکوں پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کسی کام کے لیے باہر نکلی تھی۔ملزموں نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور تماشائیوں کے سامنے اس کی عزت پامال کی۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ وہاں موجود لوگوں نے نہ تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور نہ ہی خاتون کی مدد کی۔

اس واقعہ کے بعد، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تاہم، اس سنگین واقعہ پر اب تک کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے۔ اس وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ مرکزی میڈیا اور بی جے پی قائدین شائد اس کیس میں اتنی شدید برہمی ظاہر نہ کریں جتنی کہ کولکتہ کے واقعہ میں کی تھی۔

https://x.com/drshamamohd/status/1831920261408367017?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1831920261408367017%7Ctwgr%5Ea81a0a7fd464eaf9327b38eae018f0051ea7c5e4%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.munsifdaily.com%2Fwoman-arrested-in-broad-daylight-on-the-streets-of-pakistan-onlookers-made-video-no-one-helped%2F

مقامی عوام اور سماجی کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کی جائے اور ملزموں کو سخت سزائیں دی جائیں۔اس واقعہ نے سماجی سطح پر گہرے سوالات اٹھا دئے ہیں کہ ہم کس نوعیت کی انسانی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں، اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading