ناندیڑ: کانگریس پارٹی کی جانب سے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت

ناندیڑ۔15فروری(نامہ نگار) : کشمیر کے پلوامہ علاقہ میں گذشتہ کل سی آر پی ایف کے قافلہ پر دہشت گردوں نے فدائن حملہ کیا تھا۔ اس حملہ میں 40 سے زائد سی آر پی ایف کے جوان شہید ہوگئے۔ فوج پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت میں آج ناندیڑ شہر و ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے آئی ٹی آئی کے مہاتما پھلے چوک پر احتجاج منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریسی قائدین اور ورکرس نے پاکستان اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی اور ایک علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا۔

اس احتجاج میں ایم ایل سی و شہر صدر امر راجورکر‘ میئر بلدیہ شیلا بھورے‘ ڈپٹی میئر ونئے پاٹل‘ ہائوس لیڈر وریندر سنگھ ‘ کارپوریٹر شمیم عبداللہ‘ صابر چائوش‘ عبداللطیف‘ فیروز خان‘ ناگناتھ گڈم‘ دوشنت سوناڑے‘ آنند چوہان‘ کشور بھورے‘ دیپک پاٹل‘ محمد حبیب مولانا‘ سید شیعب حسین‘ فاروق بدویل‘ محمد ناصر‘ ناگیش کوکلوار‘ امیت تہرا‘ واجد جاگیر دار‘ وجئے یونکر‘ سندیپ سونکامبڑے‘ ترجمان منتجب الدین‘سبھاش پاٹل‘ اُمیش پائوڑے‘ محمد ندیم‘ و دیگر موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading