ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز) گزشتہ دنوں کشمیر کے پلوامہ سیکٹر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کل بتاریخ 16 فروری بروز ہفتہ ناندیڑ میں تمام جماعتوں کی جانب سے بند کا اعلان کیا گیا ہے. واٹس ایپ کے ذریعہ تمام شہریان تک اس پیغام کو پہنچایا جارہا ہے. کل صبح 9.00 بوجھا لال گولی چوک سے راج کانرتک ایک مہا ریلی بھی نکالی جائے گی. واضح رہے کہ اس طرح کی کوئی آفیشل پریس نوٹ اخباری نمائندوں کو نہیں دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود شہر یان کے جذبات کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ کل کافی تعداد میں لوگ اس مہاریلی میں شرکت کریں گے.
یہ بھی پڑھیں
پلوامہ دہشت گرد حملہ: آج ناندیڑ بند‘ اسکول ‘کالج بھی بند رہیں گے
جو پیغام واٹس اپ پر شیئر کیا جا رہا ہے اس میں لکھا ہے کہ
"نہ کسی پارٹی کے لئے نہ کسی جماعت کے لئے۔ ہمارے دیش کے ان CRPF کے ویر جوانوں کے لیا 16/2/19 پورا بھارت بند رہیگا ۔ کتنی دکھ کی بات ہے که جس ملک میں اتنی ساری پارٹیاں اتنے سارے لیڈرس ہونے کے بعد بھی ہم پر دہشت گرد حملے ہوتے ہیں آج ہمارے 42 جوانوں کو دیشت گردوں نے پیٹھ پیچھے وار کیا۔ آج ہمارے ملک کی عوام لیڈرس کی چھوٹی چھوٹی باتوں پہ دھرنے پہ بیٹھ جاتے ہے تو آج ان شہید جوانوں کے لئے کیوں نہیں؟ ان ماں باپ کے لئے کیو نہیں جنہوں نے اپنا بیٹا کھویا ہے،ان بہنوں کے لئے کیوں نہیں جن کی جنہوں نے اپنا بھائی کھویا ہے. (ترجمہ)

ہم سبھی شہری 16/2 کو کوئی کام نہی کرینگے اور سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں که ہمیں بدلہ چاہئیے اسکے لئے کل پورا ملک بند رہیگا۔(ترجمہ)
اسکو زیادہ سے زیادہ شیر کرے تاکہ سبھی دیش بھکتوں کے کانوں میں یہ آواز پہنچے۔
جے ہند 🌄 جے جوان
