ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) ناندیڑ کی جانب سے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے موضوع پر عوامی بیداری کے لیے ایک اہم اجلاس 29 جون 2026، بروز پیر شام 7:30 بجے فیمس فنکشن ہال، ناندیڑ میں منعقد کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق، SIR ایک اہم اور حساس مسئلہ ہے، جس کے تعلق سے عوام میں بروقت بیداری، رہنمائی اور اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے اس اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کرکے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔
اجلاس کی صدارت حضرت مولانا مفتی ایوب قاسمی صاحب کریں گے، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں جناب یونس پٹیل صاحب (سابق ڈسٹرکٹ جج)، ایڈوکیٹ طہور خان صاحب، ڈاکٹر اویس عباسی صاحب، ایڈوکیٹ قاضی مبشیر صاحب (ہائی کورٹ، اورنگ آباد) اور عابد خان پٹھان صاحب (امیر خادمینِ امت) شریک ہوں گے۔
منتظمین نے بتایا کہ اجلاس کے تمام شرکاء کے لیے طعام کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام سید معین صاحب، فیروز خان لالا صاحب اور ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے مجلس کے تمام کارپوریٹروں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ عوام سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
