پاکستان کے بڑے نیوز چینل ’جیو نیوز‘ پر حکومت نے لگا دی پابندی

اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے ملک کے معروف نجی نیوز چینل جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل کر دی ہیں۔ یہ کارروائی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) کی جانب سے محرم الحرام کے ایک خصوصی پروگرام میں نشر کیے گئے مواد کو مذہبی جذبات کے لیے حساس قرار دیتے ہوئے کی گئی۔

ریگولیٹری ادارے کے مطابق، پروگرام میں دکھائے گئے بعض مناظر عوامی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر کرنے اور امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتے تھے، اسی بنیاد پر چینل کا لائسنس 15 دن کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب جیو نیوز کی انتظامیہ نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع مواد غیر ارادی طور پر نشر ہوا، اس کا مقصد کسی بھی مذہبی مکتبۂ فکر کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا۔ چینل نے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ادارتی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق، معاملے کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ شکایات کونسل کے سپرد بھی کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مذہبی معاملات سے متعلق نشریاتی ضوابط انتہائی حساس تصور کیے جاتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی پر میڈیا اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading