ناندیڑ میں محمد مُرسی کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی

ناندیڑ:17 جون(ورق تازہ نیوز) آج بروزمنگل 18جون کو ناندیڑ کی عیدگاہ جدید قدوائی نگر میں بعد نمازمغرب مصر کے صدرمعزول صدر محمد مرسی کے انتقال پرانکی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی۔جس کی امامت حافظ عبدالرزاق نے کی ۔جس کی چند تصاویردیکھی جاسکتی ہیں۔e7fa8679-7264-4173-8a27-05fef98fb032143ebe7f-69fd-4eba-bf0b-9b5c1bc702dcaac81f78-2714-490d-981d-2e91d89b356bd32a3f05-8760-4e81-91c4-e73a6563381a
یاد رہے کہ محمد مرسی جمہوری طور پر منتخب ہونے والے مصر کے پہلے صدر تھے لیکن صرف ایک ہی برس کے بعد تین جولائی سنہ 2013 کو فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔فوج کے اس اقدم سے پہلے محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو چکے تھے تاہم انھوں نے فوج کے اس الٹی میٹم کو ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ سنہ 2011 میں حسنی مبارک کو اقتدار سے الگ کیے جانے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے سب سے بڑے سیاسی بحران کو جلد از جلد حل کیا جائے۔تختہ الٹ دیے جانے کے بعد چار ماہ تک محمد مرسی کو نامعلوم مقامات پر قید رکھا گیا اور پھر ستمبر سنہ 2013 میں حکومت نے اعلان کیا کہ اب ان پر باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے گا۔حکومت کا الزام تھا کہ محمد مرسی نے اپنے حامیوں کو صحافی اور حزب مخالف کے دو رہنماو¿ں کو قتل کرنے پر اکسایا اور کئی دیگر افراد کو غیر قانونی طور پر قید کیا اور ان پر تشدد کروایا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading