ناندیڑ:3 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)آج ایس پی سنجے کمار پریس کانفرنس میں اس بات کاذکر کررہے تھے کہ عادی مجرم رندھا انکا ٹارگیٹ ہے اور اسکی گرفتاری کیلئے خصوصی دستہ تشکیل دیاگیا ہے لیکن اس پریس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی شہر کے سری نگر علاقہ میں میٹروشوز دوکان میں لوٹ مارکاواقعہ رونما ہوا اور لٹیروں نے رندھا کا نام لے کر لوٹ مچائی ۔
آج شب آٹھ بجے سری نگر علاقہ میں واقع میٹرو شوز میں کچھ نوجوان پہنچے اورکہنے لگے کہ ”تمہارے دوکان مالک سے رندھا نے کھنڈنی کاپیغام دیا تھا “ اس کے بعد نوجوانوں نے اپنے پاس موجود ریوالور نکال کر کاونٹر سے نقد رقم چھین لی اسکے علاوہ لٹیرے اپنے ساتھ شوزبھی لے گئے ۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی انیرودھ کاکڑے اور دیگر پولس ملازمین بھی جائے واردات پرپہنچ گئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ۔