ناندیڑ:3 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر کے چوپالہ علاقہ میں 17اگست کو گوئند کوکلوار پر پستول سے فائرئنگ کرکے انھیں قتل کرنے کے معاملے میں پولس نے دو اہم ملزمین کوگرفتار کرلیا ہے اسطرح کی اطلاع ایس پی سنجے کمار مگر نے آج پریس کانفرنس میں دی ۔انھوں نے بتایا کہ عادی مجرم ہرویندرسنگھ عرف رندھا کے کہنے پر فائرئنگ کی گئی ۔17اگست کو کانگریس کے کارکن گوئند تلسی رام کوکلوار عمر 46 سال جب وئنکر کالونی میں اپنے دفتر کے قریب فور وہیلر گاڑی سے اترے تھے اسی وقت اُن پر ہاتھ میںسفید دستی والے فرد نے فائرنگ کردی تھی ۔
یہ تمام واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیاتھا پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کردیاتھا ۔پولس نے دوران تفتیش اس بات کا پتہ لگا کہ ملزمین بجرنگ عرف یودھا بھیم راو نرواڑے ‘ راجو دیوراو راوت ‘ سبھاش پوار ‘گرو چرن سنگھ عرف لکی گل ‘سید نجی الدین عرف گڈو سید منیر الدین نے عادی مجرم ہرویندرسنگھ عرف رندھا کی رہنمائی وہدایت پرمذکورہ کاروائی انجام دی ۔ پولس کو گروچرن سنگھ عرف لکی اور سید نجی الدین گڈو کو گرفتار کرنے کیلئے پولس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ یہ دونوں ودربھ میں روپوش ہے۔اسلئے انکی تلاش تیزکردی اور ناگپور ضلع میں دونوں بھی پولس کے ہاتھ لگے ۔
ان دونوں ملزمین نے اقبال جرم کر لیا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں شہر ڈی وا ے ایس پی ابھیجت فسکے ‘ اتوارہ کے پی آئی پردیپ کاکڑے ایل سی بی کے پی آئی شیواجی ڈوئی پھوڑے بھی موجود تھے۔