ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز ) شدید بارش کی وجہ سے پینینگا ندی میں سیلاب آ گیا ہے۔ اس سیلاب کے باعث ماہور کے قریب ٹاکلی کے مقام پر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔
انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ ماہور کے ساتھ سہستر کنڈ آبشار اور دیگر مقامات پر درشن اور سیاحت کے لیے نہ جائیں جب تک کہ سیلاب دو دن تک کم نہ ہوجائے

۔ماہور کے علاقے میں کل رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے پین گنگا ندی کے کنارے واقع گاؤں سیلاب کی زد میں آ گیا ہے۔https://youtu.be/gEPXoiQkzmEضلعی انتظامیہ کی جانب سے چوکسی کی ہدایات دی گئی ہیں اور انتظامیہ کی ٹیمیں جگہ جگہ تعینات کردی گئی ہیں۔ کنوٹ دھنودہ پل سے پانی بہنا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت بند ہوگئی ہے۔
کنوٹ میں مومن پورہ بستی میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے اور انتظامیہ نے اس جگہ کے ایک اردو اسکول میں 80 افراد کو منتقل کردیا ہے۔ تحصیلدار اور ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور لوگوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں شدید بارش ہوئی ہے۔ کونکن، مدھیہ مہاراشٹر اور ناندیڑ، ہنگولی، پربھنی اور مشرقی ودربھ کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش جاری ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آج ریاست کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ناندیڑ ضلع میں دو دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ کنوت، مہور، مکھیڈ، بلولی، دھرم آباد، دیگلور تعلقہ میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
