عمر کھیڑ(ایوت محل ضلع) کی200 سال پرانی عیدگاہ بارش کے باعث منہدم

عمر کھیڑ:22 جولائی (سلمان اشہر خان) ایوت محل ضلع کے عمر کھیڑتعلقہ میں گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے باعث عمر کھیڑ کی مقدس عیدگاہ آج22 جولائی کو صبح 5 بجے کے قریب منہدم ہوگئی۔ عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داران اور اہل علاقہ کے مطابق یہ مسجدتقریباً دو سو سال پرانی تھی جو سفید مٹی اور اینٹوں سے بنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عمرکھیڑ کی عیدگاہ زمینی سطح سے تقریباً 55 فٹ بلند پہاڑی پر واقع ہے جہاں سال میں دو مرتبہ عیدالفطر اورعیدالاضحیٰ کے موقع پر نمازادا کی جاتی ہے ۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عیدگاہ کمیٹی نے احاطے کو بند کر دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading