ناندیڑ:26اپریل( ورق تازہ نیوز) ضلع میں زیر زمین پانی کی سطح اب میں دن بدن کمی آ رہی ہے اس لیے ضلع کے 66 دیہاتوں اور واڑی ٹنڈا کو73 ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی سپلائی کی جارہی ہے جس میں مکھیڑ میں سب سے زیادہ 50 ٹینکرس کے ذریعے عوام کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ دریں اثناء ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے کی زیر صدارت پانی کی قلت واقدامات کے ضمن میں اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی جانب سے اگر ٹینکر کا مطالبہ کیا جاتا ہے فی الفورانھیں ٹینکر فراہم کیا جائے اور پانی کی سپلائی کی جائے۔ ضلع کلکٹر کے خصوصی اجلاس میں ناندیڑضلع میں پانی کی قلت و کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ اس موقع پرایڈیشنل کلکٹرخوشحال پردیسی ‘کارپوریشن کے کارگزار کمشنر اشوک کاکڑے‘ بجلی کمپنی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر وہانے ‘نے محکمہ آبپاشی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سببینوار‘ ایگزیکٹو انجینئر گوہانے ‘کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر سگریو اندھارے کے علاوہ تمام تعلقوں کے تحصیلدار و دیگر محکموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کلکٹر نے حکومت کیمختلف پانی سپلائی کی اسکیمات و انکے کاموں کا جائزہ لیا اور قلت آب سے نمٹنے کے لئے شہری و دیہی علاقوں میں کیے جارہے قدامات کی معلومات حاصل کیں اور متعلقہ افسران کو ہدایات بھی دیں۔ انتظامیہ کے مطابق فی الحال ناندیڑضلع میں 73ٹینکرس سے سربراہی آب کی جارہی ہے ۔جس میں سب سے زیادہ مکھیڑتعلقہ میں 50ٹینکرس جبکہ ناندیڑ تعلقہ میں پندرہ ٹینکرسحدگاو¿ں مےں تین ‘ دیگلورمیںدو ٹینکرس کے ذریعے پانی کی سپلائی جاری ہے اسی طرح بھوکر ‘کنوٹ‘ لوہا تعلقہ جات میں فی کس ایک ٹینکرسے پانی کی فراہمی جاری ہے ´