ناندیڑ:یشونت کالج کے قریب نوجوان کوموٹرسائیکل سواروں نے لوٹ لیا

ناندیڑ:26اپریل ( ورق تازہ نیوز)گزشتہ شب یشونت کالج کے قریب پیدل جارہے نوجوان کو موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے لوٹ لیا ۔ پولس اسٹیشن ائیرپورٹ میں فریادی اکلیش ونود وڑجے عمر 24سال نے شکایت درج کروائی کہ 23اپریل کو شب پونے نو بجے یشونت کالج کے قریب ڈاکٹر واگھمارے کے اسپتال کے سامنے سے وہ پیدل لاءکالج کی سمت جارہاتھا اس وقت عقب سے تین نوجوان کالے رنگ کی پلسر موٹرسائیکل پر آئے او ر فریادی سے ہاتھ وی ویو کمپنی کا 7ہزار روپیوں کاموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولس نے اس معاملے میں دفعہ 392 ‘ 34 کے تحت مقدمہ کااندراج کردیاہے ۔ اے پی آئی پٹھان مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading