
ناندیڑ:یکم اگست۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شمال حلقہ اسمبلی سے ونچت بہوجن اگھاڑی کے خواہشمند امیدوارشیخ حبیب باوزیر(سابقہ کارپوریٹر) کو شہر کے حضرت پیربرہان نگر کے ساکنان نے تیقن دیا کہ اگر انھیں ونچت اگھاڑی کا ٹکٹ ملتا ہے تو ہم پوری دیانتداری کے ساتھ آپکو اسمبلی میں بھجوانے کی کوششیں کریں گے ۔کیونکہ شہر کو آپ جیسے قابل اور تعلیم یافتہ تجربہ کار قائد کی ضرورت ہے ۔ واضح ہو کہ حبیب باوزیر گزشتہ پانچ سال کارپوریشن میں مسلمانوں کی نمائندگی کرچکے ہیں اور آج بھی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ اس لئے ایسے ہی ا میدوار کو منتخب کرکے ریاستی اسمبلی میں بھجواناچاہئے ۔ اسطرح کے خیالات کااظہار سماجی کارکن اسلم خان نے کیا ۔اس موقع پر اسلم خان اور انکے متر منڈل کے علاوہ سمیر پٹھان ‘اُمیز سید ‘ شیخ صادق ‘ایوب پٹھان ‘بھولو میمن ‘ مفتی تمیز وغیرہ موجود تھے ۔ اس موقع پر شیخ حبیب باوزیر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے گزشتہ پانچ سال کارپوریشن میں رہے کر اپنی قوم کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی کیونکہ اللہ رب العزت نے موقع فراہم کیاتھااگر اس بار ونچت اگھاڑی مجھے ٹکٹ دیتی ہے تو انشاءاللہ میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن میں کامیابی کی کوشش کروںگا اور قوم و ملت کے مسائل کو حل کروں گا۔ آج اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہورہے ظلم ستم سے سب واقف ہیں اور انکا کوئی بھی پُرسان حال نہیں ہے لہذا اگر مجھے اللہ رب العزت نے موقع دیاتو میں اسمبلی میںا قلیتوں کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کروںگا ۔ اس میٹنگ میں حضرت پیربرہان نگر کے ساکنان نے شیخ حبیب باوزیر کی کثرت سے گلپوشی کی اور تیقن دیا کہ ہم آپکے پوری طاقت سے شانہ بہ شانہ ساتھ کھڑے ہیں ۔ حبیب باوزیر نے بتایا کہ اُن کی تشہیری مہم کاآغاز ہوچکا ہے اور آئندہ چند دنوں میںدیگلور ناکہ‘ نئی آبادی ‘ لیبرکالونی ‘فاروق نگر ‘ چیتنیہ نگر میں عوامی جلسے منعقد ہوں گے۔