ناندیڑ:3مئی (ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑ میں کرونا سے متاثرہ ایک خاتون پائے جانے کی اطلاع ملی تھی کہ کچھ دیر قبل اس محترمہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

وہ دمہ کے علاوہ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ انکی نماز جنازہ عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئے گی اور وہیں تدفین بھی ہوگی۔
رحمت نگر علاقہ سیل
ناندیڑ: 3 مئی (ورق تازہ نیوز) آج شہر میں 3 نئے کورونا مریض ملے ہیں. جن میں سے ایک کا تعلق دیگلور ناکہ علاقہ کے رحمت نگر سے ہے. ادھر ، رحمت نگر علاقہ کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور یہ علاقہ شہر کا چوتھا ‘کنٹینمنٹ زون’ ہوگا۔

رحمت نگر کی رہائشی خاتون کو کچھ دن قبل ڈاکٹر لین کے علاقے میں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ زیر علاج ، اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی اور وہ دمہ میں مبتلا تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کو کورونا علامات ظاہر ہونے کے بعد سرکاری میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر اس عورت کا کورونا ٹیست مثبت تھا۔

رحمت نگر علاقے سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے پورے علاقے کو سیل کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
خانگی اسپتال بھی سیل کردیا
دیگلور ناکہ کے رحمت نگر کی رہائشی کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد جہاں ان کا علاج جاری تھا اس نجی اسپتال کو بھی سیل کردیا گیا ہے. بعد ازیں مریضہ کو شنکر راؤ چوہان سرکاری اسپتال میں علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ہے اور خاتون مریض زیر علاج ہے۔
آج ناندیڑ میں مزید تین افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس طرح کی اطلاع ضلع سیول سرجن ڈاکٹر نیل کنٹھ بھوسی کر نے آج دی ہے۔
تین نئے مریض میں دو پنجاب سے واپس آئے افراد شامل ہیں جن کا علاج سرکاری دواخانہ میں جاری ہے اور ایک خاتون مریضہ خانگی اسپتال زیر علاج ہے۔جو دیگلور ناکہ کے رحمت نگر کی ساکن بتائی جارہی ہے۔اس طرح ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔جس میں سے تین افراد کی اب تک موت ہوگئی ہے۔

