نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا(سیمی )پر عائد پابندی مزید پانچ سال بڑھا دی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد یہ حکم نافذ ہوگیا ہے ۔پچھلی بار یو پی اے حکومت نے 1 فروری 2014 کو سیمی پر پانچ سال کے لئے پابندی لگائی تھی ، جسکو اب مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ، 1967 کی دفعہ 3 کی ذیلی دفعہ (1) اور (3) کے تحت مرکزی حکومت سیمی کو ایک ‘غیر قانونی تنظیم قراردیتی ہے ۔کیونکہ یہ تنظیم فرقہ وارانہ تعصب پیدا کرکے، ملک کی سالمیت اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کو انجام دے کر لوگوں کے دماغ کو آلودہ اور مسخ کر رہی ہے یہ پابندی پانچ سال تک کے لئے رہے گی۔سیمی پر حکومت کی طرف سے لگی اس پابندی کی ٹریبونل کی جانب سے تصدیق کی جائے گی۔آپکو بتا دیں کہ سیمی کا قیام 25 اپریل 1977 کو اترپردیش کے علی گڑھ میں ہوا تھا۔
#StudentsIslamicMovementOfIndia #Simi #Government #Ban #FiveYears #HomeMinistry