ناندیڑ۔ممبئی کیلئے جلد ہی راجارانی ایکسپریس

رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر کی ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل مینجر سے ملاقات

ناندیڑ:15ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ کے ریلوے مسافر کئی سالوں سے ناندیڑ سے ممبئی کیلئے نئی ٹرین چلانے کامطالبہ کیاجارہاتھا۔اسی ضمن میں ساو تھ سنٹرل ریلوے کے جنرل مینجر گجانن ملیا ناندیڑ دورہ پرآئے تھے اس موقع پر رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر نے انھیں مطالبات پرمبنی میمورنڈم پیش کیا۔

اس موقع پر انھوں نے کلیانکر کوتیقن دیا کہ عنقریب ناندیڑتاممبئی راجارانی ایکسپریس شروع کی جائے گی ۔ ناندیڑ ریلوے ڈویژن کو سنٹرل ریلوے سے جوڑا جائے اس طرح کامطالبہ بھی کئی سالوں سے کیاجارہا ہے لیکن ابھی تک محکمہ ریلوے نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے ۔ اس کے علاوہ ممبئی ‘پونہ جیسے اہم شہروں کو جانے کیلئے ناندیڑ سے چند ہی گاڑیاں ہیں ۔اسلئے انھیں خانگی گاڑیوںو ٹراویلس سے سفر کرنا پڑتا ہے جو کافی مہنگاسفر ثابت ہوتا ہے ۔

اس ضمن میں جنرل مینجر ملیا سے بالاجی کلیانکر نے جمعرات کو ملاقات کی جب وہ ناندیڑدورہ پر تشریف لائے تھے ۔ انھوں نے ناندیڑ ڈویژن کوسنٹرل ریلو ے جوڑنے اور ممبئی تاناندیڑ اور ممبئی تا اورنگ آباد دو ٹرینوں کوفی الفور شروع کرنے کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں ملیانے کہا کہ ناندیڑ تا ممبئی کےلئے عنقریب راجارانی ایکسپریس شروع کی جارہی ہے ۔

محکمہ جنگلات نے ٹرین سے 35ہزا ر کی ساگوان ضبط کی

ناندیڑ :15ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)تروپتی سے عادل آباد جارہی کرشنا ایکسپریس میںساگوان کے کٹ سائز لکڑیاں اسمگلنگ کرنے کی خبرمحکمہ جنگلات کو ملنے پر خصوصی دستہ نے جمعہ کوفی الفورکاروائی کرکے یہ لکڑی ضبط کرلی ۔اس لکڑی کی قیمت 35ہزار روپیے بتائی جارہی ہے ۔ساگوان کے کٹ سائز لکڑی سے صوفہ سیٹ تیارکیاجارہاتھا ۔تفصیلات کے مطابق تروپتی سے عادل آباد کی سمت جارہی کرشنا ایکسپریس صبح ساڑھے پانچ بجے کنوٹ ریلوے اسٹیشن پرپہنچی اس وقت چوری کے راستے ساگوان کی لکڑی سے تیار فرنیچر عادل آباد کی سمت منتقل کیاجارہاتھا ۔ جس کی اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کے رینجر یوگیش شیریکر اور سماجی ونی کرن محکمہ کے سنتاولے ‘ فوریسٹ آفیسر رون چوکلوار ‘ سائی ناتھ پوار‘انیل فولے ‘وینکٹ سارگی ‘بھاوسنگھ جادھو اور گاڑی ڈرائیور بالو آوڑے کو ساتھ لے کر کنوٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے اس وقت ٹرین سے ساگوان کی لکڑی کاصوفہ سیٹ برآمد ہوا ۔جیسے ہی ساگوان اسمگلروں کواسکی اطلاع ملی وہ فرار ہوگئے ۔ جس کی قیمت 35ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔

ناندیڑمیں اکتوبر‘نومبر میں فصلوں کوہوئے نقصانات کیلئے

حکومت کی جانب سے 392کروڑ روپے دستیاب

ناندیڑ:15ڈسمبر(ورق تازہ نیوز) اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں ” کیار“اور ”مہا“طوفان آنے کی وجہ سے ناندیڑضلع کی فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا ۔ ان متاثرہ کسانوں کو حکومت کی جانب سے دو مرحلے میں 392کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار روپئے کی امداد تقسیم کی جارہی ہے اور یہ رقم جلد ہی کسانوں کے اکاو¿نٹ میں جمع کر دی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں 123 کروڑ 14 لاکھ 23 ہزار روپے ملے تھے ۔ناندیڑضلع میں موسم برسات کے آخری دنوں میں غیرموسمی بارش اور پڑوسی ریاست آندھراپردیش‘ تلنگانہ اور تمل ناڈو میں طوفان کی وجہ سے ناندیڑضلع میں طوفانی بارش ہوئی تھی ۔ جس کی وجہ سے کسانوں کا لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا اور کسانوں کی ہاتھ آئی فصلیںتباہ ہوگئی تھی ۔ ناندیڑ ضلع کے کسانوں کو پہلے مرحلے میں مالی امداد مل چکی تھی لیکن گزشتہ روز دوسرے مرحلے کی مالی امداد بھی ناندےڑ پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں دوسرے مرحلے میں ناندیڑ تعلقہ کے لیے گیارہ کروڑ 98لاکھ 27ہزار 591 روپے دستیاب ہوئے ہیں ۔پہلے مرحلے میں میں پانچ کروڑ 48 لاکھ 36 ہزار روپے کا فنڈ دستیاب ہوا تھا۔اردھاپور تعلقہ کو پہلے مرحلے میں 4کروڑ 91 لاکھ 37ہزار روپے اور دوسرے میں دس کروڑ 73لاکھ 73ہزار روپے ملے ہیں۔ مدکھیڑ تعلقہ کودوسرے ہمارے لئے میں چھ کروڑ نو لاکھ 57000 ہزار روپیے جبکہ قندھار تعلقہ کو دوسرے مرحلے میں 26 کروڑ 79 لاکھ‘ لوہا تعلقہ کو پچیس کروڑ 57 لاکھ سے زائد اوردیگلورتعلقہ میں اٹھارہ کروڑ 31 لاکھ سے زائد‘ مکھیڑ تعلقہ کو 27 کروڑ 50 لاکھ سے زائد‘نائیگاوں تعلقہ کو 19 کروڑ کروڑ 6 لاکھ سے زائد‘ بلونی تعلقہ کو 13 کروڑ کروڑ 3 لاکھ سے زائد ‘دھرم آباد تعلقہ کو دس کروڑ 21 لاکھ سے زائد ‘کنوٹ تعلقہ کو 18 کروڑ کروڑ 35 لاکھ اس کے علاوہ وہ ماہور تعلقہ کو نو کروڑ 90 لاکھ روپیہ ‘ حمایت نگر تعلقہ کو 14 کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائدحدگاوں کو 27 کروڑ اڑتیس لاکھ سے زائد‘بھوکر تعلقہ کو 16کروڑ 74 لاکھ روپیہ ملے ہیں جبکہ عمر ی تعلقہ کو گیارہ کروڑ کروڑ اکیس لاکھ روپے کی مالی امداد دوسرے مرحلے میں حکومت نے دی ہے۔

رات کوسیروتفریح پرگئی خاتون کے گلے سے زیورات چھین لئے
ناندیڑ:15ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)شہر میں چوروں کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں اور دھوم اسٹائل میںچوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ موٹربائیک سوار چوردن کے اجالے میںاوررات کے اندھیرے میںبھی گھر سے باہر نکلنے والی خاتون کواپنانشانہ بناکر انکے زیورات لوٹ رہے ہیں ۔گزشتہ شب پارس نگر میں کھانا کھانے کے بعدسیر وتفریح کرنے نکلی خاتون کے گلے سے چوروں نے 80ہزار روپیوں کا زیورچھین کیا ۔شیواجی نگر پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کردیا ہے۔دو دن قبل ہی شیواجی نگر پولس اسٹیشن حدود کے یونیورسل اسکول کے سامنے موٹرسائیکل پر جارہے جوڑے کو نیچے گراکر مارپیٹ کی گئی اورانکے پاس موجودزیورات چوری کرلئے ۔ یہ واقعہ دن دہاڑے رونما ہوا تھا ۔رما مہیش راٹھی ساکن سبھاش گنج مونڈھا مدکھیڑ‘ 11 ڈسمبر کوشب ساڑھے نو بجے کھانے کے بعد رشتہ دار کے ساتھ پارس نگر کی سڑک سے پیدل جارہی تھی ۔اسی وقت انکے عقب سے ایک موٹرسائیکل آئی جس پرتین نوجوان سوار تھے انھوںنے راٹھی کے گلے سے 80ہزار روپیوں کا گنٹھن چھین لیا ۔اس وقت راٹھی نے چیخ وپکار کیالیکن اس وقت تینوں چور بائیک پرفرار ہوگئے ۔اس معاملے میںشیواجی نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اے پی آئی واہوڑے مزید تفتیش کررہے ہیں ۔ جبکہ دوسرے و اقعہ میں پروشاتھ نگر علاقہ میں سڑک پر خنجر لے کر دہشت پھیلانے والے نوجوان کو پکڑاگیا ۔12ڈسمبر کو صبح گیارہ بجے ملزم ہاتھ میں خنجر لے کر لوگوں میں خوف ودہشت کاماحول پیداکررہاتھا۔شیواجی نگر پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے ۔شہر میں دن دہاڑے اوررات سات بجے کے بعدچوری و لوٹ مار کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔اس طرح کی وارداتوں کوانجام دینے و الوں کی ٹولی شہر میںسرگرم ہے ۔جس پرلگا م کسنے کےلئے ضرورت ہے ۔

نا