ناندیڑکورونا بریکینگ نیوز:آج 16جولائی کو ایک خاتون فوت ‘11 مریضوں کااضافہ‘ 27افراد ڈسچارج

ناندیڑ:16جولائی( ورق تازہ نیوز)آج کا دن ناندیڑ کیلئے کچھ اطمینان بخش رہا ۔آج 16 جولائی کو شام پانچ بجے موصولہ پریس نوٹ کے بموجب ناندیڑ ضلع میں آج صبح واجے گاوںکی 63سالہ خاتون کی دوران علاج سرکاری دواخانہ ناندیڑمیں موت ہوگئی جبکہ گیارہ نئے مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ جبکہ آج سب سے زیادہ 27افراد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھروں کوچلے گئے ہیں ۔

آج گیارہ مریضوں کاتعلق دیہی علاقوں سے ہے ۔ جن میں واجے گاوں کا چالیس سالہ مرد ‘ ویکاس نگر قندہارکا 24سالہ نوجوان‘سدھارتھ نگر کنوٹ کا 38 سالہ نوجوان 50سالہ خاتون‘دیگلور کے بھائے گاوں کا60سالہ مرد‘ گوجے گاوں تعلقہ دیگلور کا29سالہ نوجوان‘ باپو نگر دیگلور کی دو خواتین عمر32 اور65سال ]اشوک نگر مکھیڑ55سالہ مرد ‘مکرم آباد مکھیڑ44 سالہ شخص‘ لوہا میں 71سالہ خاتون ۔ناندیڑضلع میںمتاثرین کی کُل تعداد743 ہوگئی ہے ۔